امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی (ہرانا) نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک ایران کے 17 صوبوں میں کم از کم 640 حملے کیے گئے۔
تنظیم کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 68 ہلاکتیں ہوئیں اور اس میں سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور کتنے حملے شہری علاقوں پر ہوئے۔
ہرانا کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے تین ہفتوں کے دوران اب تک کم از کم 1398 افراد، جن میں 210 بچے شامل ہیں، ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 1165 فوجی ہلاکتیں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 657 افراد ایسے ہیں جنھیں نہ شہری اور نہ ہی فوجی کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔


















