وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے سوال: کیا آپ کی حکومت میں عوام کا حقِ معلومات چھین لیا گیا ہے؟

حیدرآباد، 13 مئی (پی ایم آئی): شیعہ برادری کی مختلف تنظیموں نے وزیر اعلیٰریونت ریڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) اور تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کو ہدایت دیں کہ وہ حقِ معلومات قانون 2005 (RTI ایکٹ) کے تحت داخل کی گئی درخواستوں کا مقررہ وقت میں جواب دیں۔تنظیموں نے الزام عائد کیا کہ دونوں محکمے شہریوں کی جانب سے داخل کردہ آر ٹی آئی درخواستوں کو نظر انداز کر رہے ہیں اور مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

تنظیموں کے مطابق جب متعلقہ عہدیداروں سے تاخیر کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ مبینہ طور پر یہ کہتے ہیں کہ اعلیٰ حکام یا سیاسی دباؤ کے باعث معلومات فراہم نہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔تنظیموں نے سوال اٹھایا کہ کیا موجودہ حکومت میں عوام کے بنیادی حقِ معلومات کو محدود کر دیا گیا ہے؟

تنظیموں نے وزیر اعلیٰ سے فوری مداخلت کرنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ شہریوں کے آئینی حقِ معلومات کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔شیعہ تنظیموں نے ریونت ریڈی سے اپیل کی کہ وہ دونوں متعلقہ محکموں کو داخل کردہ درخواستوں کا جواب دینے کی ہدایت جاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت خود بی بی کے علم کے جلوس کے لیے ہاتھی خرید لے تو یہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔ تنظیموں نے امید ظاہر کی کہ یہ اہم کام صرف آپ ہی کی حکومت میں ممکن ہو سکتا ہے۔(pressmediaofindia.com)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں