حیدرآباد، 26 اپریل: حیدرآباد میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے معمولی قیمت کے تنازع پر فوڈ جوائنٹ کے عملے پر تلوار سے حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً 10 بجے بیرا م گوڈہ کے علاقے میں واقع سائی فوڈز میں پیش آیا، جو امین پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں آتا ہے۔
ملزم، جس کی شناخت جیوارَتھنم کے طور پر ہوئی ہے، نے کری کا ایک پیکٹ 10 روپے میں طلب کیا، جبکہ اس کی اصل قیمت 20 روپے تھی۔ عملے کی جانب سے انکار پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔
سی ٹی وی فوٹیج کےسے پتہ چلا کے معاملہ جلد ہی ہاتھا پائی میں بدل گیا، جہاں ملزم اور عملے کے افراد نے ایک دوسرے کو دھکے دیے اور گلے سے پکڑا۔اچانک غصے میں آ کر جیوارَتھنم نے تلوار نکال کر عملے کا کاؤنٹر کے ارد گرد پیچھا کیا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔

خوفزدہ عملے نے پلاسٹک کی کرسیاں استعمال کرتے ہوئے خود کو بچانے کی کوشش کی اور ملزم سے رکنے کی اپیل کی۔ملزم نے دکان کا شٹر بھی گرا دیا، جس سے تین سے چار ملازمین اندر محصور ہو گئے۔ تاہم، ایک ملازم شٹر کھولنے میں کامیاب ہو گیا جس کے بعد تمام افراد بحفاظت باہر نکل آئے۔امین پور پولیس نے اسی
رات اقدام قتل کا مقد مہ درج کرلیا۔ جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔(pressmediaofindia.com)


















