سی وی آنند آئی پی ایس نے تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی کا عہدہ سنبھال لیا� منشیات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

عیدالاضحیٰ جیسے مواقع پر قانون نافذ کرنے کی ذمہ داری صرف پولیس کی ہوگی
حیدرآباد:، یک مئی (پی ایم آئی) سینئر آئی پی ایس افسرجناب سی وی آنند آئی پی ایس نے جمعہ کے روز ریاست تلنگا نہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے بی شیو دھر ریڈی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں، جو 30 اپریل کو سبکدوش ہوئے۔عہدہ سنبھالنے کے بعد سی وی آنند نے پولیس افسران سے کہا کہ وہ رسمی مبارکباد یا روایتی ملاقاتوں کے لیے آنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دیں اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مصروف رہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مناسب وقت پر تمام افسران سے ملاقات کریں گے۔یہ فیصلہ محکمہ پولیس کی پرانی روایت سے ہٹ کر سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ عام طور پر نئے ڈی جی پی کے تقرر پر افسران ریاستی ہیڈکوارٹر پہنچ کر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سی وی آنند 1991 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اور اس سے قبل اینٹی کرپشن بیورو کے ڈائریکٹر جنرل، حیدر آبادکے پولیس کمشنر اور Cyberabad کے کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ورنگل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر کیا تھا۔ ابتدائی برسوں میں انہوں نے نکسل متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دیں اور کئی اہم آپریشنز کی قیادت کی۔ بہادری اور نمایاں کارکردگی پر انہیں صدر جمہوریہ کا گیلنٹری میڈل بھی دیا گیا تھا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نئے ڈی جی پی نے کہا کہ تلنگانہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اورcyber کرائم، منشیات، ٹریفک مسائل اور روڈ سیفٹی جیسے معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم پیشہ عناصر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دور بیٹھ کر جرائم انجام دے رہے ہیں، اس لیے سائبر سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

منشیات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس بیورو، مقامی پولیس اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے اسکولوں اور کالجوں میں اینٹی ڈرگ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔روڈ سیفٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہر روز ہزاروں نئی گاڑیاں سڑکوں پر آ رہی ہیں، جس سے ٹریفک دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی بیورو قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سی وی آنند نے واضح کیا کہ کورڈن اینڈ سرچ آپریشن جاری رہیں گے، لیکن یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر منشیات فروشوں اور عادی مجرموں کے خلاف کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ جیسے مواقع پر قانون نافذ کرنے کی ذمہ داری صرف پولیس کی ہوگی اور کسی نجی گروہ کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مسرس مہیش بھگوت آئی پی ایس’کمشنر پو لیس حیدر آباد وی سی سجنار آئی پی ایس’اور ایڈیشنل کمشنر پو لیس تفسیر اقبال آئی پی ایس کے دیگر سینیر آفیسرس بھی مو جود تھے۔(pressmediaofindia.com)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں