تلنگانہ میں جن سینا پارٹی کی رکنیت سازی مہم تیز، تنظیمی ڈھانچہ مضبوط بنانے پار ٹی قا ئدین سر گرم

حیدر آباد 17اپریل (پی ایم آئی) تلنگانہ میں جن سینا پارٹی نے اپنی سیاسی موجودگی مضبوط کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم شروع کر دی

ہے۔ پارٹی قائدین کے مطابق اس مہم کا مقصد ریاست بھر میں پارٹی کی تنظیم کو فعال اور منظم بنانا ہے۔ذرائع کے مطابق جن سینا پارٹی کے کارکنان مختلف اضلاع اور شہری علاقوں میں جا کر عوام سے رابطہ کر رہے ہیں اور نئے اراکین کو پارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے۔ پارٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد اس مہم میں دلچسپی لے رہی ہے

پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ تلنگانہ میں سیاسی متبادل کے طور پر اپنی جگہ بنانے کے لیے تنظیمی سطح پر مسلسل کام کیا جا رہا ہے، اور آنے والے دنوں میں مزید سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے گی۔

جن سینا پارٹی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ رکنیت سازی مہم کو گراس روٹ لیول تک لے جایا جائے گا تاکہ ہر طبقے تک پارٹی پیغام پہنچ سکے۔
پارٹی کو بنیادی سطح سے مضبوط بنا نے پارٹی مسرز رام تلوری کو تلنگانہ اسٹیٹ جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔نیموری شنکر گوڑ کو تلنگانہ انچارج کی ذمہ داری دی گئی ہے۔مہندر ریڈی کو وائس پریزیڈنٹ، تلنگانہ اسٹیٹ نامزد کیا گیا ہے۔دامودر ریڈی کو گریٹر حیدرآباد کا وائس پریزیڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔رادھارام راجالنگم کو جن سینا پارٹی گریٹر حیدرآباد کا صدر بنایا گیا ہے۔جبکہ میر مظفر علی بیگ کو تلنگانہ کے مینا ریٹیز کا انچارج مقرر کیا ہے۔

جنا سینا کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پارٹی ہمیشہ سے تمام مذاہب اور طبقات کے ساتھ مساوی سلوک اور سماجی انصاف کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے، اور اسی وجہ سے عوامی سطح پر اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق تلنگانہ میں بدلتے ہوئے سیاسی حالات میں اقلیتی برادریوں کی رائے آئندہ انتخابات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اور اسی تناظر میں مختلف جماعتیں اپنی حکمتِ عملی کو مزید فعال بنا رہی ہیں۔

تلنگانہ میں پون کلیان کی قیادت پر مسلم اور دیگر اقلیتوں کے اعتماد میں اضافہ’ مظفر علی

تلنگانہ میں پون کلیان کی قیادت اور سیاسی حکمتِ عملی کو لے کر مسلم اور دیگر اقلیتی برادریوں میں اعتماد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق ان کی جماعت کی جانب سے اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے بیانیے نے عوامی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست میں مختلف سماجی طبقات، خصوصاً اقلیتیں، اس بات پر غور کر رہی ہیں کہ نئی سیاسی قیادت ان کے مسائل جیسے تعلیم، روزگار اور ترقیاتی مواقع پر کس حد تک مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔J

جنا سینا پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پارٹی ہمیشہ سے تمام مذاہب اور طبقات کے ساتھ مساوی سلوک اور سماجی انصاف کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے، اور اسی وجہ سے عوامی سطح پر اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق تلنگانہ میں بدلتے ہوئے سیاسی حالات میں اقلیتی برادریوں کی رائے آئندہ انتخابات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اور اسی تناظر میں مختلف جماعتیں اپنی حکمتِ عملی کو مزید بہتر بنا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں