نفرت و عداوت کے ماحول میں امن و یکجہتی کی ضرورت:ڈاکٹر ریحان قاسمی

علی گڑھ7 اگست (پی ایم آئی)مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات کے معروف استاد ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی نے مقبول عام تصنیف ’’جنگ و امن: اسلام و عیسایت کی تعلیمات کے تناظر میں ‘‘ سابق مرکزی وزیر عارف محمد خاں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں امن و شانتی سماج کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ نفرت و عداوت کے ماحول میں امن و یکجہتی کی ضرورت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ایسے حالات میں کچھ ایسے لوگ بھی اسلامی تعلیمات کو اپنی طعان و تشنیع کا نشانہ بنا رہے ہیں جو اسلامی تعلیمات سے ناواقف ہیں جس کی وجہ سے بہت سے سارے مسائل درپیش آرہے ہیں۔اس لئے ضرورت ہے کہ اسلام کی صحیح تعلیمات کو واضح انداز میں بیان کیا جائے تاکہ اعتراضات و اشکالات لوگوں کے دور ہوں۔
عارف محمد خاںنے ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بہت ہی اہم مسئلہ پر قلم اْٹھایا ہے میں بھی اس سے استعفادہ کرونگا ،ا س موقع پر فخر بحرین اردو کے بانی شکیل احمد صبرحدی نے بھی کتاب کے مشمولات پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے موضوعات پر نوجوان اسکالرس کو قلم اْٹھانے کی ضرورت ہے۔یہ وقت اور حالات کا تقاضہ ہے تاکہ اسلام پر ہونے والے معاشرتی اور سماجی اعتراضات کو دور کیا جاسکے۔غورطلب ہے کہ ڈاکٹر ریحان نے مذکورہ کتاب دہلی میں منعقد ایک پروگرام سابق مرکزی وزیر سے ملاقات کے بعد پیش کی تھی ،یاد رہے کہ مذکورہ کتاب کی ملک کے معروف دانشوران اور علماء اکرام نے بھی پزیرائی کی ہے،ڈاکٹر ریحان اختر کے اب تک 100سے زیادہ علمی و تحقیقی مضامین ملک و بیرون ملک کے موقر تحقیقی رسالوں میں شائع ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں