نیٹو کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے جو معلومات فراہم کی گئی ان کے مطابق بیلجئیم کی بورگل ائیر بیس، جرمنی میں Buchel, اٹلی میں آویانو اور Ghedi- Torre, نیدرلینڈز میں Volkel اور ترکی میں Incirlic کے مقامات پر یہ ایٹمی ہتھیار رکھے گئے ہیں۔
ان ہتھیاروں میں B61 Free- Bomb زیادہ تعداد میں شامل ہیں، جنہیں امریکی اور نیٹو کے ممبر ممالک کے جہازوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیلجئیم میں 10سے 12نیوکلیئر ہتھیار اسٹور کئے گئے ہیں۔