پاکستان کی یہ کاروائی اس وقت ہوئی ہےجب فائننشیل ایکشن ٹاکسک فورس کی میٹنگ میں پاکستان کو گرےلسٹ میں شامل رکھنے کافیصلہ کیاگیا۔ساتھ ہی کہاگیاہے کہ اگر پاکستان نے ستمبر تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے تو اسے بلیک لسٹ کیاجائےگا
پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام پر جماعت الدعوة سمیت پانچ کالعدم تنظیموں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔محکمے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، تنظیموں میں دعوة الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ کے نام بھی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کےمطابق تمام ٹرسٹ کے نام پر رقوم اکٹھی کرنے کا الزام ہے، جس کا مبینہ مقصد دہشتگردی کو پروان چڑھانا بتایا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق، اِن تنظیموں اور اِنکے سربراہوں کے خلاف صوبہ پنجاب کے تین شہروں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان شامل ہیں۔وہیں مقدمات میں حافظ محمد سعید، عبدالرحمٰن مکی، امیر حمزہ، ملک ظفر اقبال، محمد یحییٰ عزیز، محمد نعیم، محسن بلال، عبدالرقیب، ڈاکٹر احمد داؤد، ڈاکٹر محمد ایوب، عبداللہ عبید، محمد علی اور عبدالغفار سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
(curtesy News 18)