اسلام آباد۔ پاکستان نے امریکی پاسپورٹ رکھنے والے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 5 سالہ ویزہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ویزہ کے اجرا میں نرمی کے اقدام کو پاکستان کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان کے ایک عرصے سے ویزہ کی مدت کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، جس کے بعد کچھ ماہ قبل امریکی حکام نے پاکستانی شہریوں کے لیے بھی ویزہ کی مدت تین ماہ تک محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، تاہم اب پاکستان نے امریکی شہریوں کے لیے ویزہ کی مدت پانچ سال تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی سفارت خانے نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو خط لکھ کر امریکی شہریوں کو جاری کیے جانے والے ویزے کی مدت کے متعلق معلومات مانگی تھیں، جس پر امریکی قونصل جنرل کو بھیجے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو ا?ئندہ پانچ سال کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔ اس سے قبل امریکی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ایک سال تک کا ویزہ دیا جاتا تھا جس میں قیام کی مدت تین ماہ تک ہوتی تھی۔ویزے کے معاملے میں بہتری پر پاک امریکہ بزنس فورم کے امین ہاشوانی کہتے ہیں کہ اس اہم پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان روابط میں بہتری آئے گی اور وہ کاروباری افراد جو لانگ ٹرم میں پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں، انہیں سہولت حاصل ہو جائے گی۔ انہوں نے اس سہولت کو سیاحوں کے لیے بھی بہترین قرار دیا اور کہا کہ اس سے امریکی سیاح بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان ویزہ امور سے متعلق معاملات بہتر ہونے پر پاکستانی شہریوں کو بھی پانچ سال کی مدت کے امریکی ویزے جاری کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے بھی پاکستانی شہریوں کو پانچ سال کا ہی ویزہ دیا جاتا تھا، لیکن پاکستان کی جانب سے امریکی شہریوں کو ویزوں میں مشکلات پیش ا?نے پر امریکہ نے بھی ویزے کی مدت کم کر دی تھی۔ تاہم اب پاکستان کی جانب سے پانچ سالہ ویزہ جاری کیے جانے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ امریکہ کی طرف سے بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔دفترخارجہ کے خط کے مطابق نئی ویزہ پالیسی وزیراعظم عمران خان کے سیاحت اور بزنس کے فروغ کے ویژن کے مطابق ہے۔ پاکستان کی حکومت پہلے ہی 50 ممالک کے سیاحوں اور 95 ممالک کے سرمایہ کاروں کو ویزہ آن ارائیول دینے کا اعلان کر چکی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج