خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعوداور ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے شوال المکرم کا چاند نظرآنے کے بعد اپنے ہم وطنوں ، پورے عالم اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو کو عیدالفطرکی مبارک باد پیش کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے سعودی عوام، مملکت میں مقیم دیگر مسلمان تارکین وطن اور پوری مسلم امہ کے لیے عید الفطر پر تہنیتی پیغام وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ شاہ سلمان نے عیدالفطر پر مسلمانان عالم کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ میری تمنّا ہے کہ عید الفطر تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لئے حقیقی معنوں میں خوشیوں کی نوید ثابت ہو۔
صدر اردغان نے عید کی مناسبت سے جاری کردہ خصوصی پیغام میں ترکی کے تمام شہریوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایک اور ایسے بابرکت مہینے کے اختتام پر پہنچ گئے ہیں کہ جس کا آغاز رحمت، وسط مغفرت اور آخر ابدی عذاب سے نجات ہے۔ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ماہ رمضان کے بعد عید سعید کی مسرت عطا کی ہے۔ عید الفطر ایسا بابرکت موقع ہے کہ اس دن ناراضگی ختم ہو جاتی ہے، بچھڑے ہوئے مل جاتے ہیں، امیدیں تازہ ہو جاتی ہیں اور دلوں میں جوش و جذبہ پیدا ہو جاتا ہے۔
صدر اردغان نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ اس مبارک موقع پر دنیا بھر میں ظلم و زیادتی اور مفلسی و بے بسی میں سسکتے مسلمان بھائیوں کا خیال ہمارے دلوں کو آزردہ کر رہا ہے۔ ہماری آرزو ہے کہ نہ صرف ہمارے تمام عوام کے لئے بلکہ پوری انسانیت کے لئے یہ عید مسرتوں کی نوید لے کر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی ، اسے درپیش دہشت گردی کے حملوں، محاصروں اور چالوں کے باوجود اپنی جمہوریت اور اقتصادیات کے ذریعے پوری قوت کے ساتھ اپنے پاوں پر کھڑا ہے اور اپنے عوام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اپنے دوستوں اور پوری انسانیت کے لئے امید بنا ہوا ہے۔صدر اردغان نے کہا کہ اس وقت دنیا ایک ایسے تبدیلی کے عمل میں داخل ہو چکی ہے کہ جو آئندہ ایک صدی کو شکل عطا کرے گا۔ ہمارے ملک کی خوش قسمتی ہے کہ اس بحرانی دور کا خیر مقدم 1990 کے سالوں کی طرح ضعف کے ساتھ نہیں بلکہ پوری طاقت کے ساتھ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 17 سالوں میں ہم نے اپنے ملک کے لئے جو سرمایہ کاریاں حاصل کیں، جو منصوبے مکمل کئے اور جو خدمات سر انجام دی ہیں ان کے طفیل ترکی اس قابل ہو گیا ہے کہ اس بحرانی دور کو ایک سنہری موقعے میں تبدیل کر سکتا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج