حیدرآباد دکن ۴،جون(پی ایم آئی)سر زمین کراچی (پاکستان ) میں نواسے رسول حضرت امام حسن ؑکے نام سےموسوم آراستہ کیاگیا دسترخوان اقطاع عالم میں اپنی مثال آپ ہے۔جے ڈی سی(JDC)نے۲۶رمضان کو ۲۵ ہزار روزہ داروں کے لئے سحر کا نظم کرتے ہوئے جہاں خو شنودئ رب العزت حا صل کی ہے۔وہیں دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔واضح رہے کےپرور دگار عالم خدمت خلق ک نے والوں کو بہت عزیز رکھتا ہے۔اس دسترخوان کے سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کےاس میں امت اسلام کے شیعہ’سنّی’بریلوی’دیو بندی ’ بشمول جماعت اسلا می سبھی مسلک کے ذی اثر مذہبی رہنماوں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ جے ڈی سی کی کاوشوں سرہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔اسکے علاوہ عیسائی فرقے سے تعلق رکھنے والوں نے حصہّ لیتے ہوئے ایک مثال قائم کی جسکا سہرا جے ڈی سی کے سر جا تا ہے۔جناب ظفر عباّس نےاسلام کےمختلف مسالک کے ماننے والوں ایک مرکز پر جمع کرتے ہوئےوہ پیغام دیا ہے جو ہمارا دین یعنی اسلام چا ہتا ہتا ہےجے ڈی سی کا یہ اقدام نہ صرف لا ئق ہے ستائش ہے بلکہ دوسروں کے لئے قابل تقلید بھی ہے۔سونے پے سہاگہ غیر مسلم طبقات کو بھی اس میں شامل کرتےہوے اس پلٹ فارم کو‘‘ مرکزانسانیت’’میں تبدیل کردیا ہے۔جسکی نظیر شائد ہی دنیا میں ملتی ہو۔اس کے علاوہ جے ڈی سی کی ٹیم نے جناب ظفر عباّس کی قیادت میںوہ کام کر دکھا یا جو حکو متوں کے لئے بھی نا ممکن ہے۔اگر چشم انصا ف سے کام لیا جا ئے تو جے دی سی نوبل انعام کی حقدار ہے۔اس طرح جناب ظفر عباّس کو ’’ سفیرِ اتحاد‘‘(Ambassador of Unity)کا نام دیا جا نا چا ہئے جو حق بجانب ہوگا۔(پریس میڈیا آف انڈیا)
