کوئٹہ ۱۳ مئی ۔کوئٹہ میں مسجد کے باہر دھماکہ، شہادتوں میں افسوسناک حد تک اضافہ، نماز تراویح کے وقت سیٹلائٹ ٹاون میں واقع مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دشمن پاکستان کو ایک مرتبہ پھر نقصان پہنچان کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ چند ہی دنوں میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات پیش آئے ہیں۔پہلے لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں کئی اہلکار شہید ہوئے۔ جبکہ پھر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں واقع نجی ہوٹل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ اب پھر سے دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے ایک شہر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔دھماکہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مصروف علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں ہوا۔ دھماکہ سیٹلائٹ ٹاون میں واقع ایک مسجد کے باہر کھڑی ایک پولیس وین کے قریب ہوا جس سے پولیس وین کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکہ عین اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز تراویح ادا کی جا رہی تھی۔ دھماکے کے باعث پولیس وین میں موجود پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوئے۔تاہم افسوسناک طور پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 4 زخمی افراد شہید ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جبکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے ہنگامی طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ ممکمہ طور پر موٹر سائیکل میں نصب کیے گئے ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کا مقصد پولیس وین کو نقصان پہنچانا تھا۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ نے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ شہید ہونے والوں میں 3 پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہیں۔
منصفانہ، مضبوط، دوستانہ اور پیشہ ورانہ پولیسنگ‘‘ ہماری بنیادی پالیسی ہونی چاہیے: ڈی جی پی شیودھر ریڈی
چیف جسٹسآف انڈیا پر جوتا پھینکنے والامسلمان ہوتاتو۔۔۔اسد الدین اویسی کاسوال
حیدرآباد: تاریخی مچھلی کمان کا حصہ گر گیا، ایک شخص زخمی
کمشنر پولیس وی سی سجنار آئی پی ایس پولیس اسٹیشن مادنا پیٹ کا دورہ ’
آیت اللہ سیستا نی کی اہلیہ کا وصال’علما’ کے پاس وقت نہیں’نہ مجلسِ ایصالِ ثواب نہ تعزیتی اجلاس؟