برلن میں 2018ء کے دوران نومولود بچوں کے ناموں میں ’’محمد‘‘ سب سے پسندیدہ نام رہا۔رپورٹ کے مطابق برلن میں 2018ء کے دوران پیدا ہونیوالے بیشتر بچوں کے نام ’’محمد‘‘ رکھے گئے، جرمنی کے دارالحکومت میں گزشتہ سال 22 ہزار 177 بچے پیدا ہوئے، جن میں سے اکثریت کا نام ’’محمد‘‘ رکھا گیا، والدین کا دوسرا پسندیدہ نام لوئس اور تیسرا ایمیل رہا۔جرمن سوسائٹی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ جرمنی کے شمال مغربی شہر بریمن میں پسندیدہ ترین ناموں کی فہرست میں ’’محمد‘‘ دوسرے نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق 2017ء کے دوران لندن اور مغربی مڈلینڈز میں ’’محمد‘‘ 10 پسندیدہ ترین ناموں میں شامل رہا۔واضح رہے کہ آسٹریا میں 2017ء میں پیدا ہونیوالے بچوں کیلئے مقبول ترین ناموں میں ’’محمد‘‘ تیسرے نمبر پر رہا تھا۔ ویانا کی بلدیہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 ء میں بچوں کیلئے مقبول ترین ناموں میں الیگزینڈر، میکسی میلین اور مسلمانوں کا مخصوص نام محمد شامل ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج