اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے نام ایک خط میں شام کے مقبوضہ علاقہ جولان سے اسرائیل کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے خط ميں جولان کو اسرائیلی سر زمین تسلیم کرنے کے امریکی اقدام پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلسل غیر قانونی اقدامات کے ذریعہ عالمی امن و ثبات کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔