سینیٹ نے کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی کرنے والے کو 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال قید کی سزا ہو گی۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکی یا لڑکے کی شادی کرانے والے والدین کو 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال تک قابل توسیع قید کی سزا دی جائے گی۔نکاح یا دیگر ایسی رسومات ادا کرنے والے کو 3 سال قید بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، عدالت اطلاع ملنے پر ایسی شادی روکنے کیلئے حکم امتناع جاری کرسکتی ہے،عدالتی حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک سال تک سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیشاس موقع پر سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پاکستان کے قوانین میں بچے کی بلوغت کی عمر 18 سال ہے، یہ بل کم عمری کی شادی کی ممانعت نہیں کرتا، اسے قابل تعزیر بناتا ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آج سے 14 سو پہلے یہ قوانین بنے تھے، اب حالات مختلف ہو چکے ہیں، اُس وقت شاید بلوغت کا ایسا مسئلہ نہیں تھا، ایسے موقع پر اجتہاد کا سہارا لینا چاہیے۔دوسری جانب مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ بل قرآن و حدیث اور شریعت کے منافی ہے، شریعت میں نکاح کی عمر صرف بلوغت ہے۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ بہتر ہے اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس بھیج دیا جائے۔سینٹر رضا ربانی نے کہا کہ انہوں نے بطور چیئرمین سینیٹ ایک ایسا ہی بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا تھا، آج تک انہی کے پاس ہے۔اس کے بعد سینیٹ نے بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور پھر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔
ایران میں تشدد جاری‘ کئی شہروں میں توڑ پھوڑ، مساجد، ہسپتالوں کو نقصان، 217 افراد ہلاک
تلنگانہ کے آئی پی ایس افسران کا میڈیا ’ٹرائل‘ کی مذمت، خواتین آئی اے ایس افسران کی حمایت
مہاراشٹر میں مقامی سطح پر مجلس اور کانگریس سے اتحاد’ شیو سینا (یو بی ٹی) کا بی جے پی پر نظریاتی سمجھوتے کا الزام
کمشنر پو لیس سابئرآباد ایم رمیش آئی پی ایس نے زخمی ہوم گارڈ کی عیادت کی
خانۂ کعبہ میں امام علیؑ کی ولادت: ایک بے مثال الٰہی معجزہ ’’شیعان علی کو مرکزی انجمن کے صدر نجف علی شوکت کی مبارک باد‘‘


















