کوئٹہ: کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے و الے20 اافراد میں 2 بچے، ایک ایف سی اہلکار اور ہزارہ برادری کے 8 افراد بھی شامل ہیں، بم آلو کی بوریوں میں رکھا گیا تھا۔ زخمیوں اور لاشوں کو سول اور بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔سبزی منڈی میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف تھی۔بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے واقعے کے بعد 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جس کے بعد ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں میں ایک ایف سی اہلکار اور 7 ہزاری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں جب کہ واقعے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ مزدور آلو کی بوریاں گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے کہ اس وقت زور دار دھماکا ہوا، ماہرین کی ٹیمیں تحقیقات کے بعد بتائیں گی کہ آلو کی بوری میں رکھا گیا مواد ریمورٹ کنٹرول تھا یا دیسی اختہ۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ہزار گنجی دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد پہچا نے کی ہدایت دی ہے۔
تلنگانہ میں راشن کارڈ e-KYC کی آخری تاریخ 31 جولائی، مقررہ وقت تک تصدیق نہ کرانے والوں کو راشن سے محروم ہونے کا اندیشہ
وندے ماترم کی توہین کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کا بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا
حیدرآباد پولیس اکیڈمی میں خاتون آئی پی ایس ٹرینی سے مبینہ جنسی ہراسانی، تشدد اور بلیک میلنگ؛ ساتھی ٹرینی کے خلاف مقدمہ درج
حیدر آباد:خونی ماتم، عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ بی بی کا علم کے تاریخی جلوس کا پر امن اختتام’
صدر مر کزی انجمن نجف علی شوکت اور جعفر ندیم ایڈد کیٹ میں مفاہمت، ملتِ جعفریہ میں خوشی کی لہر


















