نیوزی لینڈ میں سفید فام انہتاپسندوں کے مساجد پر حملوں میں42افرادشہید

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجدپرسفید فام انہتاپسندوں کے حملے سے 42 سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. حملہ آوروں نے خودکار میشن گنوں سے اس وقت اندھادھند فائرنگ کردی جب مساجد میں جمعہ کی نماز اداکی جارہی تھی. مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نے اپنی شناخت آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے کی ہے،حملہ آورفوجی وردی میں ملبوس تھا،جس کی عمر 30 سے 40 سال بتائی جارہی جبکہ ایک عورت سمیت اس کے4ساتھی شہر کے دوسرے علاقوں سے گرفتار ہوئے ہیں.

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملزم نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے اسلام مخالف مواد کے87صفحات پوسٹ کیئے جن میں لوگوں کو مسلمانوں پر حملوں کے لیے اکسایا گیا تھا. اسی طرح ملزم تارکین وطن کے خلاف بھی قابل اعتراض مواد پوسٹ کرتا رہا ہے سوشل میڈیا پر. ملزمان نے اپنی کاروائیوں کو فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر لائیو دکھایا تاہم مقامی پولیس کی درخواست پر فیس بک انتظامیہ نے اس مواد کو ہٹا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں