نیوزی لینڈ میں مسجد میں فائرنگ، ، 27 شہید، تین مشتبہ افراد گرفتار

i

ویلنگٹن، 15 مارچ (ایجنسیز) نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کے دو مساجد میں جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں کم از کم 27 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے عین قبل نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں داخل ہونے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ممبران اس حملے میں بال بال بچے ۔
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جیسندآڈرن نے یہاں پریس کانفرنس میں آج کے دن کو سب سے سیاہ دنوں میں سے ایک بتایا ۔ انہوں نے کہا، ’’یہ واضح ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کے تاریک ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ آج جو یہاں ہوا وہ ایک سنگین پرتشدد واقعہ ہے۔ میری ہمدردی اور مجھے یقین ہے کہ پورے نیوزی لینڈکے باشدوں کی ہمدردی متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں‘‘۔
دریں اثنا کرائسٹ چرچ کی میئر لیانے ڈیلزیل نے کہا کہ فائرنگ کے واقعات سے وہ اتنی غمگین ہیں کہ وہ الفاظ میں ادا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا،’’میں نے کبھی بھی کرائسٹ چرچ میں ایسے کسی سانحے کی توقع نہیں کی تھی۔ میں نے کبھی بھی نیوزی لینڈ میں ایسے واقعہ کا تصور نہیں کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں