جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد


لاہور: – وزارت داخلہ نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگا دی۔ وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت دونوں جماعتوں پر پابندی لگائی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں تنظیموں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ مسعود اظہر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ 2002ء سے بیمار اور انڈر واچ ہیں۔ پلوامہ حملے سے پاکستان کا کوئی لنک نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں