جاپان کا پاسپورٹ بدستور دنیا کر طاقتور ترین پاسپورٹ ہے اور اس کو رکھنے والے 190 ممالک کا بغیر ویزا یا آن آرائیول ویزا کی سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق سنگاپور اور جنوبی کوریا 189 ملکوں میں ویزا فری داخلے ساتھ دوسرے جب کہ فرانس اور جرمنی 188 ممالک میں ویزا فری انٹری کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔
دنیا کی سپر پاور کہلائے جانے والے امریکا کا درجہ بندی میں چھٹا نمبر ہے اور اس کے شہریوں کو 185 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول انٹری دی جاتی ہے اور اسی نمبر پر پرتگال، آسٹریا، نیدرلینڈ، ناروے اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔ طاقتورترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات نے سنگاپور کو پیچھے چھوڑ دیا۔چین بھی اس درجہ بندی میں 69 نمبر پر ہے اور اس کے شہری 74 ملکوں میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول انٹری کرسکتے ہیں۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں بھارت 79 ویں پوزیشن پر ہے جہاں کے شہریوں کو 61 ممالک میں بغیر ویزے یا ویزا آن آرائیول کی سہولت دستیاب ہے۔ پاکستان کا پاسپورٹ 199 ممالک میں سے 195 ویں نمبر پر ہے اور پاسپورٹ درجہ بندی میں اس کی پوزیشن 102 ہے اور پاکستانی شہری صرف 33 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول انٹری دی جاتی ہے۔درجہ بندی کے انڈیکس میں پاکستان کے بعد صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق کے پاسپورٹ ہیں جہاں کے شہری صرف 30 ممالک میں بغیر ویزے یا ویزا آن آرائیول کے داخل ہوسکتے ہیں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج