ریاض میں قائم امریکی سفارت خانے نے سعودی عوام کو مظاہروں کی ترغیب دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن مظاہرے تبدیلی کا بہترین راستہ ہیں۔
امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹ پیج پر جاری کی جانے والے ایک ویڈیو کلپ کے ذیل لکھا گیا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سن انیس سو سے دو ہزار چھے کے عرصے میں تشدد سے عاری اور پرامن مظاہرے دوسرے طریقوں کے مقابلے میں زیادہ اچھے نتائج کے حامل رہے ہیں۔
امریکی سفارت خانے کے متنازعہ ٹوئٹ پر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ آل سعود کے حامیوں نے اس اقدام کو سعودی عرب میں مظاہروں اور بدامنی پھیلانے کے لیے امریکہ کا گرین سگنل قرار دیا ہے۔
ٹوئٹر کے بعض صارفین نے امریکی اقدام کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام، عراق، افغانستان اور لیبیا میں امریکہ کی جھوٹی جمہوریت نے مظلوموں کا قتل عام کیا ہے۔