آج سے : تلنگانہ پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کا نیا نام ٹی جی پکس (TGPICS): ایم۔ رمیش آئی پی ایس

حیدرآباد:/18اکتوبر( پی ایم آئی) مینیجنگ ڈائریکٹر ایم۔ رمیش آئی پی ایس نے بتایا کہ تلنگانہ پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن لمیٹڈ کا نام تبدیل کر کے اب تلنگانہ پولیس ہاؤسنگ انفراٹیک اینڈ کنسلٹنسی سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (TGPICS) رکھا گیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ہفتہ کے روز احکامات جاری کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارپوریشن بنیادی طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری سرگرمیوں، توسیع، تکنیکی سہولتوں کی فراہمی، انجینئرنگ، پروجیکٹ مینجمنٹ، تکنیکی مشاورت و ڈیزائننگ، تعمیراتی خدمات، کھیلوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اور لاجسٹک و دیگر کنسلٹنسی خدمات فراہم کرتی ہے۔

حکومت نے جی۔او۔ایم۔ایس نمبر 121، مورخہ 18 اکتوبر 2025 کے ذریعہ نام کی تبدیلی کی منظوری دی ہے۔ایم۔ رمیش نے بتایا کہ نیا نام ہفتہ سے نافذ العمل ہوگا، اور اب سے کارپوریشن کو ٹی جی پکس (TGPICS) کے نام سے جانا جائے گا۔(Pressmediaofindia.com)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں