Hyderabad C P Sajjanar IPS’ Warn Bloggers Posting Immoral Interviews of Minors
بچوں کو غیرضروری مواد سے دور رکھنے والدین کو کمشنر پولیس سجنار کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر (پی ایم آئی ) : حیدرآباد پولیس کے کمشنر نے سوشل میڈیا پر کمسن بچوں کے غیر اخلاقی انٹرویوز پوسٹ کرنے والے بلاگرز کو سخت تنبیہ کی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ انٹرویوز کے بہانے بچوں کی ذاتی معلومات کو عام کرنا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر قانونی ہے۔
کمشنر وی سی سجنار نے کہا کہ بچوں کے انٹرویوز نشر کرنے کی بجائے ایسا مواد پیش کیا جائے جو معاشرے کے لیے مفید ہو۔ بچوں کے جذبات سے کھیلنا اور ذہنی استحصال کرنا اطفال کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس پر سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ غیر اخلاقی انٹرویوز کرنے والے افراد کے خلاف POCSO ایکٹ اور جونیل جسٹس ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کمسن بچوں کے غیر اخلاقی انٹرویوز دیکھنے یا شیئر کرنے کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1930 یا نیشنل سائبر کرائم پورٹل cybercrime.gov.in پر رپورٹ کریں۔
کمشنر نے والدین کو بھی مشورہ دیا کہ بچوں کی پرورش صرف والدین کا حق ادا کرنا نہیں بلکہ ان کے حقوق اور ذہنی تحفظ کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ والدین اپنے بچوں کو غیر ضروری اور غیر اخلاقی مواد سے دور رکھیں اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کریں۔ کمشنر کے انتباہ کے بعد کئی یوٹیوبرز نے کمسن بچوں کے انٹرویوز سوشل میڈیا سے حذف کر دیے ہیں