بی جے پی اسٹیٹ جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) چندرشیکھر اور میر فراست علی باقری نے رمضان گریٹنگز پوسٹر جاری کیا
حیدرآباد 2ما رچ(پی ایم آئی) وزیر اعظم مودی کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیئے جانے پر ملک بھر میں سر ہا یا جا رہا ہے۔مختلف ریا ستوں میں بی جے پی قائدین نے بھی مبارک با پیش کر تے ہوئے ایک اچھا پیغام دیا ہے۔
بی جے پی اسٹیٹ جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) چندرشیکھر اور بی جے پی کے سابق ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری، اداکار وایبھَو سوریا، بھاگروی ریڈی، کویتا اور ونے کمار کے ہمراہ رمضان گریٹنگز پوسٹر جاری کیا۔ماہ رمضان المبارک کے آمد پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے مسلم برداری کو رمضان کی پُر مسرت مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مہینہ سب کے لیے خوشیوں،اچھی صحت اور خوشحالی کا باعث بنے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چندرشیکھر جی نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان کا یہ مقدس مہینہ ہمارے لیے امن، خوشحالی اور بے شمار برکتیں لے کر آئے اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے اور ہمارے گناہوں کو معاف کرے یہ تقریب بی جے پی ریاستی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر شیام پرساد مکھرجی بھون، نامپلی، حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔میر فراست علی باقری نے وزیر آعظم نریندر مودی جی کے رمضا مبارک کے پیغام اور چندرشیکھر جی کی جانب سے رمضان گریٹنگز پوسٹر جاری کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا
(PMI)یا۔