طلائی چین چھیننے کی وارداتوں پر قابوپانے کے اقدامات:ڈی سی پی سائبرآباد

حیدرآباد: حیدرآباد میں گذشتہ چند دنوں سے رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ کے پیش نظرسائبرآباد کے ڈی سی پی نرسمہا نے واضح کیاکہ پولیس طلائی چین چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ان پرقابو پانے کے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے ایک نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ طلائی چین چھیننے کی وارداتوں کو ڈکیتی کی وارداتوں کی طرح سمجھا جاتا ہے اور انہی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔

سڑکوں پر چلنے والی خواتین، ہاتھ میں سیل فون پکڑے گھومنے والوں کواحتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں