ہریش کمار گپتا آندھراپردیش کے نئے ڈی جی

حیدرآباد 30 جنوری — آندھراپردیش ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دوارکا ترملا راؤ کل وظیفہ حسن پر سبکدوش ہورہے ہیں۔ حکومت آندھراپردیش نے 1992 ء بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار ہریش کمار گپتا کو ریاست کا نیا ڈی جی پی مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ہریش کمار گپتا ویجلنس اور انفورسمنٹ ڈائرکٹر جنرل کے عہدہ پر فائز ہیں۔ موجودہ ڈی جی پی تروملا راؤ کا تعلق 1989 ء بیاچ سے ہے جو 31 جنوری کو سبکدوش ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں