گچی باؤلی میں جسم فروشی کے اڈہ پر دھاوا 9 افراد کو گرفتار

حیدرآباد29جنوری(پی ایم آئی) شہر حیدرآباد کے علاقہ گچی باؤلی میں پولیس نے ایک جسم فروشی کے اڈہ پر چھاپہ مارا اور 9 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پو لیس کے مطابق گاؤلی ڈوڈی ٹی این جی اوز کالونی میں ایک نوجوان غیر ملکی خواتین سے جسم فروشی کر وارہا تھا۔

پو لیس کو اطلاع ملنے پر مادھا پور ایس او ٹی اور ایچ ٹی ایف پولیس نے چھاپہ مارا اور 9 غیر ملکی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اس کے منتظم کی تلاش شروع کر دی ہے اور تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ ایک فرد کا کام تھا یا یہ کسی گروہ کی کارروائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں