ورنگل 26 جنوری (پی ایم آئی) کے یو سی پولیس نے جعلی کرنسی نوٹوں کے ریکیٹ میں ملوث ایک آٹھ رکنی گینگ کو گرفتار کیا، اور ان کے پاس سے 39 لاکھ روپے (اصلی کرنسی) اور 21 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ، ایک کار، ایک آٹو رکشہ ضبط کیا۔
پولیس کمشنر امبر کشور جھا کے مطابق۔ملزمین کی شناخت مانیکالا کرشنا ساکنہ مورمپلی بنجارہ (بھدرادری- کوٹھا گوڈیم)، کیشاواپور (ہنوماکونڈہ) کے ایراگولا سرینواس اور ادتھا ملیش، کرواپیٹ (کرنول) کے بیجنی ویمولا وینکٹایا، درامسوت سرینو اور تیجاوتھ سیوا نکریپیٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
گگولوتھ ویرانا کا مکاممیڈی (بھدرادری-کوتھاگوڈیم)، اور پیڈا پاپائیہ پلی (ہنوماکونڈہ) کے ایراگولا اجے۔ پولس نے گینگ کو پیگاڈاپلی چوراہے کے قریب اس وقت گرفتار کیا جب وہ نوٹوں کا لین دین کر رہے تھے۔ کمشنر نے گینگ کو گرفتار کرنے پر اے سی پی دیویندر ریڈی، کے یو سی انسپکٹر روی کمار، سب انسپکٹر مادھو اور دیگر کی ستائش کی۔