نئی دہلی12 جنوری: انڈونیشیا کے صدر پربوو سوبیانتو راجدھانی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ ۔ وہیں پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جکارتہ نے انڈونیشیائی صدر کے دورہ بھارت کے بعد پاکستان کے دورے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حالانکہ خیال کیا جاتا ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے اعتراضات کے بعد سوبیانتو کا بھارت دورے کے فوراً بعد پاکستان جانے کا امکان نہیں ہے۔ہند
واضح رہے کہ بھارت ہر سال یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کو مدعو کرتا ہے۔ پچھلے سال فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون مہمان خصوصی تھے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی 2023 میں مہمان خصوصی تھے۔
اس کے علاوہ کلیدی پریڈ میں شرکت کے لیے خصوصی مہمانوں کو ملک بھر سے مدعو کیا گیا ہے اور ان کا تعلق مختلف ریاستوں اور خطوں سے ہے۔ ان میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اور حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اسکیموں کا بہترین استعمال کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
تاہم مرکزی حکومت نے ابھی تک اس سال کے یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔