TELANGANA POLICE CITIZEN FEED BACK
WE VALUE YOUR OPINION
تلنگانہ پو لیس نے خدمات پر فیڈ بیک درج کرنے کے لیے QR کوڈ پر مبنی نظام کا آغاز کیا۔
رائے دینے کے لیے QR کوڈ کا استعمال کیسے کریں۔
کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے سے صارف کو ایک لنک نظر آئے گا۔
لنک پر کلک کریں اور ایک نئی ونڈو کھل جائے گی۔
عوام QR کوڈ کے ذریعہ کارکردگی پر رائے دے سکیں گے
عام لوگ اب پولیس اسٹیشنوں، دفاتر اور دیگر اہم مقامات پر نمایاں طور پر دکھائے جانے والے QR کوڈز کو اسکین کر سکتے ہیں۔
ایف آئی آر، ای چالان، پاسپورٹ کی تصدیق اور کسی بھی دوسری خدمات پر تاثرات جمع کیے جاتے ہیں۔
حیدرآباد،9،جنوری (پی ایم آئی) تلنگانہ پو لیس خود انکی اپنی کار کردگی کا جا ئزہ لینے کے لئے عصری تقا ضوں پیش نظر رکھتے ہوئے ڈی جی پی تلنگانہ ڈاکٹر جتندر نےآج 9جنوری کو ایک نئی تکنیکی پہل شروع کی، جس کا مقصد فراہم کی جانے والی پولیس خدمات کے معیار پر رائے جمع کرنا ہے۔فیڈ بیک درج ذیل خدمات پر جمع کیا جاتا ہے: پٹیشن، ایف آئی آر، ای چالان، پاسپورٹ کی تصدیق اور کوئی دیگر خدما ت شا مل ہیں ’ ڈی جی پی نے کہا کہ موصولہ فیڈ بیک کی بنیاد پر تلنگانہ پولیس عہداروں کی درجہ بندی کی جائے گی، جس سے پولیس فورس کو عوام کے ساتھ اپنے تال میل کو بہتر بنانے اور پولیس-عوامی انٹرفیس کو بڑھانے میں مدد ملے گی
اسطرح اب ریاست میں پولیس کی کارکردگی کا عوام سے جائزہ لیا جائے گا۔اسی مقصد کے تحت تلنگانہ پولیس نے ڈیجیٹل فیڈ بیاک کے نئے طریقہ کار کو رائج کیا ہے۔
عوام کیو آر کوڈ کے ذریعہ پولیس کارکردگی پر رائے پیش کرسکتے ہیں۔ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر نے آج اس سلسلہ میں کیو آر کوڈ جاری کردیا جو ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں لگایا جائے گا۔ ڈی جی پی نے تمام کمشنران پولیس اور ضلع سپرنٹنڈنٹس کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آج ہی سے عمل آوری کی ہدایت دی۔ سی آئی ڈی شعبہ نے اس طریقہ کار کو تیار کیا اور ڈی جی سی آئی ڈی شیکھا گوئل کی نگرانی میں اس پر عمل آوری کی جائے گی ۔کیو آر کوڈ کو پولیس اسٹیشن میں 5 مقامات پر لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ عوام کیو آر کوڈ کو اپنے موبائیل میں اسکیان کرتے ہی ایک فارم دیا جائے گا جو انگریزی اور تلگو زبان میں ہوگا۔ اس کے علاوہ وائس ریکارڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ کسی کو فارم بھرنے میں مشکل پیش آئے تو وہ اپنی آواز کے ذریعہ اپنی رائے پیش کرسکتے ہیں۔
– ڈی جی پی نے بتایا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کی سوچ کو عملی شکل دینے کیلئے اس منفرد طریقہ کار کو رائج کیا گیا ہے۔ کیو آر کوڈ کے ذریعہ حاصل رائے پر آٹو میٹک کالنگ ایپ کے ذریعہ درخواست گذار سے راست فون پر بات کرتے ہوئے رائے حاصل کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ بہتر خدمات انجام دینے والے پولیس اسٹیشن کو رینک دیا جائے گا۔ اس کیو آر کوڈ کو پولیس کی ویب سائٹ کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی رکھا گیا ہے۔ڈیجیٹل فیڈ بیاک سسٹم کے ذریعہ پولیس محکمہ کی خدمات مزید بہتر اور عوام دوست ہونے کا پولیس حکام دعویٰ کررہے ہیں۔
اس موقع پرشیکھا گوئل آئی پی ایس کے ڈی جی پی سی آئی ڈی اینڈ ویمن سیفٹی ونگ، ڈائرکٹر ٹی جی سائبر سیکورٹی ایم رمیش آئی پی ایس آئی جی پی وی ستیانارائن آئی پی ایس اوردیگر آفیسرس موجود تھے۔
(PMI)