دہلی انتخابات: ، جیل میں بند شفاء الرحمٰن اوکھلا سیٹ سے مجلس اتحادالمسلمین کے امید وار

دہلی اسمبلی ا نتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اوکھلا اسمبلی حلقہ سےجس امید وار کے نام کا اعلان وہ ان دنوں دہلی فساد کے الزام میں جیل میںبند ہیں

نئی دہلی: 7 جنوری(پی ایم آئی) دہلی اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ستاسی سر گر میاں تیز ہوگئی ہیں۔5فر وری کو دہلی کی سبھی 70 اسمبلی سیٹوں پر 5 فروری کو رائے دہی ہو گی۔جبکہ 8 فروری کو ووٹوں کی گنتی ہو گی۔۔ اسمبلی کی 70 سیٹوں میں سے 58 جنرل زمرے اور 12 شیڈول کاسٹ (درج فہرست ذات) کے لئے ریزرو ہیں۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری ہے۔ کاغذات کی جانچ 18 جنوری تک ہوگی۔

رکن پارلیمنٹ و صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اسدالدین اویسی نے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے امیدوارکا اعلان کیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم نے 2020 سے ہی جیل میں بند شفاء الرحمٰن خان کو باضابطہ امیدوار بنایا ہے۔ شفاء الرحمٰن پردہلی میں ہوئے فساد میں شامل ہونے کا الزام ہے اوراسی الزام میں وہ جیل میں بند ہیں۔ اس سے پہلے مجلس اتحاد المسلمین نے مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ سے امیدوارکا اعلان کیا تھا۔ مصطفیٰ آباد سے دہلی فساد کے ملزم رہے سابق کونسلرطاہرحسین کو امیدواربنایا تھا۔

شفاء الرحمٰن خان کی امیدواری سے متعلق اے آئی ایم آئی ایم کی طرف سے ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے لئے اے آئی ایم آئی ایم نے اوکھلا اسمبلی حلقہ-54 سیٹ سے شفاء الرحمٰن کواپنا امیدوار بنایا ہے۔ اوکھلا اسمبلی حلقہ کے رائے دہندگان سے اپیل ہے کہ وہ 5 فروری کے دن پتنگ کے نشان پر بٹن دباکرشفاء الرحمٰن خان کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی الیکشن کی کی مدت 23 فروری کوختم ہو رہی ہے۔

امیدوار 20 جنوری تک پرچہ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ دہلی میں ایک مرحلے میں الیکشن ہوں گے۔ ہم نے جان بوجھ کربدھ کو ووٹنگ کی تاریخ متعین کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹنگ کرنے کے لئے باہرآئیں۔ دارالحکومت دہلی میں 1.55 کروڑ رائے دہندگان ہیں۔ اس میں سے 83.49 لاکھ مرد اور 71.74 لاکھ خواتین رائے دہندگان ہیں۔(PMI)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں