ملک میں فرقہ واریت اور نفرت کا بازار گرم کیا جارہا ہے۔فرقہ ورانہ تقسیم سازی خطرناک ہے’ ، فرقہ پرست عناصر پر لگام لگاناوقت اورحالات کا تقاضہ’ ہندوستان کی اکثریت سیکولر ذہنیت رکھتی ہے
کالی کٹ/ تریشور 30،ڈسمبر:کیرل کے تریشورمیں سنی یواجنا سنگم کے پلاٹینئم جبلی کانفرنس کے تحت سہ روزہ اجلاس کا آج یہاں معروف امریکی اسکالر ڈاکٹر یحیٰ راہوڈر نے افتتاح کیا۔ریاست کے کلچر ل سٹی کے نام سے مشہور تریشور میں منعقدہ سنی یوجنا سنگم کے ۰۷ ویں سالہ جشن کا شاندار طریقے سے روایتی انداز میں افتتاح عمل میں آیا۔
آج یہاں کانفرنس کے پہلے روز سیاست اور سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داریاں“کے عنوان سے منعقد اجلاس سے ہزاروں کے جم غفیر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ سیکولر کے تحفظ میں سیاسی جماعتوں کواپنی ذمہ داری کا مظاہر کرنا چاہئے۔شیخ نے کہاکہ فرقہ واریت اور نفرت کا بازار گرم کیا جارہا ہے،کسی کو اس بات کی اجازت نہیں ملنی چاہئے کہ وہ نفرت اور تشدد کو پھیلائے۔گرانڈ مفتی نے کہاکہ سیاسی تخریب کاریاں ملک وملت کے لئے ناسور ہے۔ ہندوستان کی اکثریت سیکولر ذہنیت رکھتی ہے،فرقہ پرست عناصر پر لگام لگانا بے حد ضروری ہے۔فرقہ ورانہ تقسیم سازی خطرناک ہے،ہمیں ایسے ماحول کو ختم کرنا ہوگا۔ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد ویکجہتی اور دوستی کا مظاہرہ پیش کرنا چاہئے۔شیخ نے کرسمس کے موقع پر حملے اور حال ہی میں بنگلہ دیش،فلسطین سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں اقلیتوں پر حملہ اور ظلم تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ کیرل کے سنی مسلمانوں کی تاریخ سیکولر روایت کے مطابق رہی ہے،مذہبی ہمہ آہنگی،اظہار یکجہتی،دوستانہ ماحول یہاں کی ثقافت کا حصہ ہے۔سلفی ازم اور سیاسی تخریب کاریاں سمستھاکیرلہ جمعیۃ العلما کے اصولوں کے خلاف ہے ہمارا موقف انسانوں کے ساتھ دوستی اور مظلوموں کی مدد کرنا ہے۔
کانفرنس کا آغاز معروف صوفی عالم دین اور مسلم جماعت کے ریاستی جنرل سکریٹری سید ابرہیم خلیل البخاری کی رقت آمیز دعا سے ہوا،پروگرم کی صدارت سید طحہ ثقافی نے کی،رینیو مسٹر کے راجن،بینی بہنان ایم پی،پیروڈ عبدالرحمن ثقافی،وندور عبدالرحمن فیضی،ایم محمد ثقافی نے بھی خطاب کیا۔آج شہری حقوق کانفرنس اور فیوچر کیرالا کانفرنس کا کیرل کے وزیر اعلی پنارائی ویجین کرینگے۔علاوہ ازیں متعدد سیاسی رہنماں،مذہبی لیڈر،علما ومفکرین،اہل قلم دانشوراں سمیت ۵۲ہزار سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔