حیدرآبار/ 24سمبر(پی ایم آئی) اداکار للو ارجن کو پہلے حیدرآباد کے تھیٹر میں بھگدڑ کیس میں حراست میں لیا گیا تھا، جہاں ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی تھی۔ اب اللو ارجن کو 23 دسمبر کو نوٹس جاری کیا گیا اور 24 دسمبر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔ اداکار وقت پر چکڈ پلی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے، جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اداکار سے 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور اس دوران پولیس نے کئی سوالات کئے۔
یہ سوالات اللو ارجن سے پوچھے گئے تھے۔
۔1- کیا آپ کو سندھیا تھیٹر کے پریمیئر شو میں آنے کی اجازت تھی؟
۔2- کیا انتظامیہ نے آپ کو پہلے بتایا تھا کہ سندھیا تھیٹر نہیں آنا چاہیے؟
۔3- کیا آپ جانتے تھے کہ پولیس نے پروگرام کی منظوری نہیں دی؟
۔4- آپ نے اس بارے میں معلومات نہیں لی؟ کیا آپ اور آپ کی پی آر ٹیم نے پولیس سے کلیئرنس لی؟
۔5- کیا آپ کی پی آر ٹیم نے آپ کو سندھیا تھیٹر کے اردگرد کی صورتحال کے بارے میں پہلے ہی مطلع کیا تھا یا نہیں؟
۔6- آپ نے وہاں کتنے باؤنسرز کا بندوبست کیا؟
۔7- جائے وقوعہ پر اس وقت کیا صورتحال تھی؟
۔8- کیا آپ واقعہ کے وقت وہاں موجود تھے اور اگر ہاں تو آپ نے حالات کو کیسے سنبھالا؟
اللو ارجن کو 13 دسمبر کی دوپہر 12 بجے ان کے حیدرآباد کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں شام 4 بجے مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ تاہم، اگلی صبح تقریباً 6 بجے انہیں عبوری ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ دوسری جانب مقتول خاتون کے شوہر نے بھی اداکار کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی بات کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اللو ارجن کو بھگدڑ اور خاتون کی موت کے بارے میں علم تھا۔ لیکن انہوں نے تھیٹر چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ اتوار کو پولیس نے ایک ویڈیو جاری کیا، جس میں دیکھا گیا کہ اللو ارجن تقریباً آدھی رات تک تھیٹر میں موجود تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس معاملے میں اداکار کی مشکلات کم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کے گھر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔(PMI)
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور