تلنگانہ : کا نگریس حکومت کا ایک سال ۔ ٹینک بنڈ اور نکلس روڈ پر مختلف پروگرامس کا اہتمام

تلنگانہ : کا نگریس حکومت کا ایک سال ۔ ٹینک بنڈ اور نکلس روڈ پر مختلف پروگرامس کا اہتمام

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ریاست میں عوامی حکمرانی کے ایک سال کی تکمیل کے جشن کے سلسلہ میں پرجا پالنا ۔ پرجا وجئے اتسوم کے تحت 7 تا 9 دسمبر سکریٹریٹ ، ٹینک بنڈ اور نیکلس روڈ پر مختلف پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ہفتہ 7 دسمبر کو ایچ ایم ڈی اے گراونڈ ( آئی میکس ) پر شام 7 تا 8-30 بجے شب میوزیکل کنسرٹ رہا ۔ جس میں مصروف گلوکار وندے ماترم سرینواس ، راہول سپلی گنج اور سمن کے سنگیت کچیری نے پروگرامس میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر عوام کے لیے روایتی انداز کے کھانے ، ہینڈلومس اسٹالس کو قائم کیا گیا ہے ۔ این ٹی آر مارگ کے قریب آتش بازی کا مظاہرہ ، ٹینک بنڈ پر ڈرون شو اور انڈین ایر فورس کے ایر شو تلنگانہ عوام کے لیے پیش کیا گیا ۔ 8 دسمبر کے دن ایر شو ، سنگیت کچیری ، کلچرل پروگرامس ، فوڈ اسٹالس ہنڈی کرافٹس ، کلچرل اسٹاف ، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں لائٹنگ پروگرامس ہوں گے ۔ ان تقاریب کے تحت 9 دسمبر کے دن تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی تقریب شام 5 بجے منعقد ہوگی اور 5 بجے تا شام 5-45 تک چیف منسٹر کا جلسہ عام منعقد ہوگا اور 5-45 تا 6 بجے شام تک ڈرون شو اور 6-5 تا 6-20 بجے تک آتش بازی کی جائے گی ۔ شام 6-10 بجے چیف منسٹر کلچرل پرگرام میں شرکت کریں گے ۔ شام 7 بجے تا رات ساڑھے 8 بجے تک سنگیت کچیری ایم ایم ڈی اے گراونڈ پر منعقد ہوگی اور صبح سے شام تک فوڈ اسٹالس ، ہینڈی کرافٹ اسٹالس کلچرل اسٹالس جاری رہیں گے جب کہ رات کے وقت بلدی حدود میں لائٹنگ پروگرام جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں