حیدرآبا 2دسمبر(پی ایم آئی)مسلم یوتھ فیڈریشن تلنگانہ اسٹیٹ نےمر کزی حکو مت پر زور دیا کہ وقف املاک کے تحفظ کے نام پر پیش کیے گئے اس بل کو فوراً منسوخ کیا جائے۔ صدر محمد امین الدین نے پارلیمنٹ جوائنٹ سکریٹری کو ایک یادداشت روانہ کی ہے جس میں کہا گیا کہ یہ بل براہ راست آئین کے آرٹیکل 26 کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے وقف بورڈ کو قانونی اور جوڈیشنل اختیارات دینے کا مطالبہ کیا تاکہ وقف املاک کی حفاظت ممکن ہو سکے۔
امین الدین نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی طور پر خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور فروخت شدہ وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1947 سے پہلے کی تمام وقف املاک کی تفصیلات ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈال کر وقف بورڈ کے حوالے کی جائیں۔انہوں نے کہا کےدر گاہوں اور عاشور خانہ جات کی اراضیات پر قبضوںکی بر خواست گی کے ساتھ وقف جائیدادوںکو فروقت کر نے والے وقف ما فیا کے خلاف قا نو نی کاروائی کے لئے ریا ستی حکو متوں سےمطا لبہ کیا ہے۔(PMI)
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج