آندھرا پر دیش حکو مت نے دو سے زائد بچوں کے حامل افراد پر امتناع برخاست کر دیا گیا ہے
حیدرآباد:یکم دسمبر(پی ایم آئی) تلنگانہ میں ادارہ جات مقامی اور بلدی انتخابات میں دو سے زائد بچے والے افراد کی شرکت پر پابندی ختم کرنے کا منصوبہ حکومت کے زیر غور ہے۔ حکمراں کانگریس پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پرانی پالیسی پر واپس جانے کا سوچ رہی ہے جسے 1990 میں غیر منقسم آندھرا پردیش کی حکومت نے تبدیل کیا تھا۔
ذرائع نے بتا یا کےوزیر اعلیٰ ریو نت ریڈی دو سے زیادہ بچوں کے حامل افراد کو بلدی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار ددینے کے لئے کا فی حد تک سنجیدہ ہیںفیصلہ باقی ہے۔
اس سے قبل تلنگانہ میں بلدی اداروں کے لیے دو سے زائد بچوں کے والدین کو انتخابات میں حصہ لینے کے اصول کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش اسمبلی نے حال ہی میں ایک بل منظور کیا ہے جس میں دو سے زیادہ بچوں کے حامل افراد کو بلدی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دیا گیا ہے۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے حالیہ دنوں ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ جنوبی ریاستوں کو 2026 میں پارلیمانی حلقوں کی ازسر نو حد بندی کی مشق میں لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد میں کمی کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
اکتوبر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا تھا کہ جنوبی ریاستوں نے خاندانی منصوبہ بندی کی پالیسی کو مؤثر طریقہ سے نافذ کیا ہے لیکن مرکز‘ جنوبی ہند کی ریاستوں کی ستائش کرنے تیار نہیں ہے۔
وہ پارلیمانی حلقوں کی حد بندی کا حوالہ دے رہی ہے۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹراین چندرابابو نائیڈواوران کے ٹاملناڈو کے ہم منصب ایم کے اسٹالن نے بھی حال ہی میں زیادہ بچہ پیدا کرنے کے حق میں بات کی تھی۔ نائیڈو نے آندھرا پردیش اور جنوبی ریاستوں میں بڑھتی عمر رسیدہ آبادی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔(PMI)