حیدرآباد ۔ 29 نومبر ۔ ( پی ایم آئی) وزارت داخلہ کی قومی کانفرنس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کے پرانے شہر(ساؤتھ زون) کے ایک پولیس اسٹیشن کو قومی سطح پر شناخت حاصل ہوئی ہے ۔ شاہ علی بنڈہ پولیس جو کبھی کا فی حساس ما نا جا تا تھا آج ے اپنی عمدہ خدمات اور کارکردگی کے سبب ملک کا آٹھواں (8) بہترین پولیس اسٹیشن قرار پایا ہے۔
وزارت داخلہ کی ایک قومی کانفرنس میں یہ رپورٹ جاری کی گئی ۔ بھونیشوری میں جاری باوقار ڈی جی پی اور آئی جی پی کانفرنس میں پرانے شہر کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ ڈی جی پی اور آئی جی پی کانفرنس میں شریک ریاستی ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر نے شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن کو قومی سطح پر آٹھواں مقام حاصل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور فوری طورپر سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے ریاستی عوام کو پیغام دیا ۔ ڈی جی پی نے اس موقع پر حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند آئی پی ایس اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کیا اور کہاکہ تلنگانہ پولیس کے لئے یہ ایک باوقار اعزاز ہے اور تلنگانہ پولیسنگ اور طریقہ کار اور سنجیدگی اور معیار و کارکردگی کی دلیل ہے ۔ ڈی جی پی اور آئی جی پی کانفرنس میں شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن کو ملک بھر میں آٹھواں مقام حاصل ہوا ہے۔ مقدمات کی یکسوئی ، پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں صفائی ، عملہ کی کارکردگی اور شکایتوں پر فوری توجہہ دینا جیسے کئی ایک زمروں میں نمایاں خدمات کیلئے شاہ علی بنڈہ کو شناخت حاصل ہوئی ہے-(PMI)