لوک سبھا نے وقف جے پی سی کی توسیع کی تجویزکوکیا منظور، ہنگامہ آرائی کے دوران دونوں ایوانوں کی آج کی کارروائی ملتوی
اڈانی اورسنبھل موضوع پرآج بھی دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے وقفہ سوال میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
ئی دہلی:28نو مبرلو ک سبھا کے سرمائی اجلاس میں بھی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ سنبھل تشدد اوراڈانی کے موضوع پرہنگامہ کی وجہ سے دونوں ایوانوں (راجیہ سبھا اورلوک سبھا) کی کارروائی کل یعنی 29 نومبرتک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اڈانی اورسنبھل کے موضوع پر بحث ہونی چاہئے، اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم نہیں کئے جانے پرہنگامہ آرائی دیکھی گئی۔
پہلے دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کی گئی، لیکن بعد میں دونوں ایوانوں کی کارروائی کل جمعہ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ اس سے پہلے لوک سبھا نے وقف جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) نے توسیع کئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔
پرینکا گاندھی نے لیا حلف
لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری اور راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی کو حلف لینے کے لئے بلایا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے لوک سبھا میں حلف لیا۔ پرینکا گاندھی کے حلف لینے کے موقع پرگواہ بننے کے لئے ان کے شوہررابرٹ واڈرا، ان کے بیٹے ریحان واڈرا اوربیٹی مرایا واڈرا بھی لوک سبھا پہنچے تھے۔ راہل گاندھی نے لوک سبھا کے باہر پرینکا گاندھی کی تصویرکھینچی، جوسوشل میڈیا پرکافی وائرل ہو رہا ہے