شہر میں ٹریفک مسئلہ کی یکسوئی شہریوں کے تعاون نا گزیر’ کمشنر پولیس سی وی آنند

l ٹولی چوکی میں فٹ پاتھ پر قبضوں کی برخواستگی کیلئے آپریشن روپ کا آغاز

حیدرآباد : /26 نومبر (پی ایم آئی) سٹی پو لیس نے فٹ پاتھ پر ناجائز قبضوں اور غیر مجاز پارکنگ کو برخواست کرنے کیلئے اس آپریشن روپ کا آغاز کر دیا ہے۔اس کی وجہ با تا تے ہوئےکمشنر پولیس سی وی آنند نے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر ناجائز قبضہ جاری ہیں ۔ فٹ پاتھ پر ٹھیلہ بنڈی کاروباری افراد شدید مسئلہ بنے ہوئے ہیں جبکہ بڑے تاجرین بھی ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کے شہر حیدرآباد کے تقریباً ہر شہری کو لاحق ٹریفک مسئلہ کی یکسوئی شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اور نہ ہی سیاسی قائدین کی مدد کے بغیر اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ شہر میں سڑکیں تنگ کردی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے کیا جو آج یہاں ٹولی چوکی علاقہ میں آپریشن روپ کا جائزہ لے رہے تھے ۔ فٹ پاتھ پر ناجائز قبضوں اور غیر مجاز پارکنگ کو برخواست کرنے کیلئے اس آپریشن روپ کا آغاز کیا گیا ہے

سٹی پولیس کمشنر نے کہا کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ قابو میں آنے کے بعد شہریوں کی خواہش ہے کہ ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد حدود میں ہر دن (1500) نئی گاڑیوں کا رجسٹریشن ہوتا ہے جبکہ (88) لاکھ گاڑیاں ہیں ۔ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ تو ہورہا ہے لیکن سڑکیں مزید تنگ ہوتی جارہی ہیں ۔ موجودہ سڑکوں پر کاروبار کے نام سے قبضہ اور پارکنگ کے سبب مسئلہ پیدا ہورہا ہے جو دن بہ دن سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے ۔ سٹی پولیس کمشنر نے کہا کہ ٹریفک پولیس حیدرآباد سٹی پولیس کا ایک اہم ترین شعبہ ہے ۔ جس کی بہتر کارکردگی سارے شہریوں کو راحت فراہم کرتی ہے ۔ اس سنگین مسئلہ کی یکسوئی کیلئے شہریوں اور عوامی نمائندوں کے علاوہ بلدیہ کو ٹریفک پولیس کا ساتھ دینا ہوگا ۔ کمشنر پولیس نے اپنے سابقہ تجربہ جس کے تحت انہوں نے ٹریفک ایڈیشنل کمشنر کی خدمات کو انجام دیا تھا بتاتے ہوئے کہا کہ شہر کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے غور و فکر کیا گیا ۔ چونکہ اب سڑکوں کی توسیع نہیں ہورہی ہے ۔ قبضوں کو ہٹاکر غیر مجاز پارکنگ کو بند کرتے ہوئے راحت فراہم کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ پر قبضوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ دوکاندار اپنی دوکانوں کے سامنے کاروبار کی اجازت دیتے ہوئے رقم حاصل کررہے اور پولیس تحقیقات میں یہ پہلو سامنے آیا ہے جس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹریفک حیدرآباد سٹی پولیس وشوا پرساد دیگر موجود تھے (PMI)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں