دہلی کے لوگ حیران ہوں گے کہ حالات ایسے تھے کہ حکومت جانے سے پہلے دہلی کی کئی جائیدادیں وقف بورڈ کے حوالے کر دی گئی تھیں۔ آئین میں وقف کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، لیکن کانگریس نے یہ نظام بنایا۔
حیدرآباد 23 نو مبر(پی ایم آئی) وزیر اعظم مودی نے کے کا نگریس کے لئے ملک کی عوام اہم نہیں بلکہ انکا پریوار اہم ہے۔انہوں نے کہا کے یہ لوگ جنوب میں جا کر شمال کو گالی دو، شمال میں جا کر جنوب کو گالی دو اور بیرون ملک جا کر ملک کو گالی دو۔ یہ کانگریس خاندان کی سچائی بن گئی ہے۔
ملک کی دو ریاستوں مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج آچکے ہیں۔مہاراشٹر میں مہایوتی کی زبردست جیت ہوئی ہے جبکہ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم اتحادی حکومت پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں بی جے پی نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی وہاں کی سب سے بڑی پارٹی بننے کے ساتھ ہی وہ 133سیٹ اکیلے جیت گئی ہےجبکہ مہایوتی اتحاد کو 234 سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں مہاوکاس اگھاڑی کو صرف48 سیٹیں ملی ہیں ۔ بی جے پی کئی ضمنی انتخابات کے نتائج میں بھی بہترین مظاہرکرتی نظرآرہی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی اس بڑی جیت پر دہلی میں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر پر جشن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ،بی جے پی صدر جے پی نڈا موجود تھے۔
بی جے پی ہیڈکوارٹر پر بڑی تعداد میں حاضر ہوئے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب اقتدار کی بھوک میں کانگریس خاندان نے آئین کی سیکولرازم کی روح کو ریزہ ریزہ کردیا تھا،اس وقت بھی ہم نے ہندو اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے سیکولرازم کا راستہ چنا تھا لیکن اس کانگریسی خاندان نے اسے جھوٹے سیکولرازم کے نام پر برباد کر دیا۔کانگریس نے خوشامد کا جو بیج بویا وہ آئین بنانے والوں کے ساتھ غداری ہے۔ اس کی مثال وقف بورڈ ہے۔ دہلی کے لوگ حیران ہوں گے کہ حالات ایسے تھے کہ حکومت جانے سے پہلے دہلی کی کئی جائیدادیں وقف بورڈ کے حوالے کر دی گئی تھیں۔ آئین میں وقف کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، لیکن کانگریس نے یہ نظام بنایا۔
کانگریس اپنی اقتدار کی بھوک مٹانے کے لیے ذات پات کا زہر ملا رہی ہے: پی ایم مودی
پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس کا یہ خاندان اپنے اقتدار کی بھوک مٹانے کے لیے ذات پات کا زہر پھیلا رہا ہے۔ ایک خاندان کی اقتدار کی بھوک اس حد تک ہے کہ وہ اپنی ہی پارٹی کو کھا چکے ہیں۔ ملک کے پرانے کانگریسی لیڈر اور کارکنان اب بھی پرانی کانگریس کی تلاش میں ہیں۔ اس لیے کانگریس میں اندرونی آگ بڑھ رہی ہے۔ بے اطمینانی کے شعلے بھڑکنے والے ہیں۔ کانگریس کو چلانے کا حق صرف ایک خاندان کے لوگوں کو ہے۔یہ سب سے بڑی ناانصافی ہے۔
کانگریس کے اربن نکسل ازم سے ہوشیار رہنا ضروری ہے – پی ایم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس کے لیے ملک کے لوگ نہیں بلکہ اپنا خاندان اہم ہے۔ جنوب میں جا کر شمال کو گالی دو، شمال میں جا کر جنوب کو گالی دو اور بیرون ملک جا کر ملک کو گالی دو۔ یہ کانگریس خاندان کی سچائی بن گئی ہے۔ آج کانگریس کے اربن نکسلائٹس ہندوستان کے سامنے ایک چیلنج بن چکے ہیں۔ اس کا ریموٹ کنٹرول بیرون ملک ہے۔ اس سے دور رہنا ہے۔ کانگریس کی حقیقت کو سمجھنا ضروری ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ آج بی جے پی شہریوں کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ آج شہری ہندوستان زندگی میں آسانی چاہتا ہے اور اس کا بھروسہ بی جے پی این ڈی اے پر ہے۔ بی جے پی اسی کو ذہن میں رکھ کر پالیسیاں بنا رہی ہے۔ ہندوستان کے شہر ترقی کے انجن ہیں۔ میں نے لال قلعہ سے کہا تھا کہ میں ایک لاکھ ایسے نوجوانوں کو سیاست میں لانا چاہتا ہوں جن کے خاندان سیاست میں نہیں ہیں۔ عوام نے بھی ایسے امیدواروں کو نوازا ہے۔ ہم ملک کی تعمیر کے لیے نکلے ہیں۔اور اسی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔(PMI)