سنتوش نگر : معید خاں قتل کیس میں 9 افراد بشمول 7 کم عمر لڑ کے گرفتار’ ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ زون پاٹل کانتی لال سبھاش، آئی پی ایس

حیدرآباد ۔22۔نومبر (پی ایم آئی) پرانے شہرکے علا قے سنتوش نگر میں پیش آئے معید خاں قتل کیس میں پولیس نے 9 افراد بشمول 7 کم عمر لڑ کوں کو گرفتارکرلیا۔ سنتوش نگر پولیس نے ایک کارروائی میں محمد ساجد اور شیخ فیاض کے علاوہ 7 کم عمر لڑ کوں کو گرفتار کرلیا ۔ پو لیس کے مطابق ایک سال قبل معید خاں کا کم عمر لڑ کے سے جھگڑا ہوا تھا ۔

ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ زون، حیدرآباد پاٹل کانتی لال سبھاش، آئی پی ایس نے ایک پریس نوٹ میں بتا یا کے گزشتہ سال عرس کے موقع پر جھگڑا ہونے کے بعد اس سال معید خاں نے عرس میں شرکت نہیں کی ۔ کم عمر لڑ کوں نے اپنے ساتھی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی جس کے بعد وہ سیدھے عرس میں پہنچے اور اس دوران انہوں نے سعید خاں کے بھائی انس خاں سے جھگڑا کیا ۔

انس نے فون پر اپنے بھائی معید خاں کو جھگڑے کی اطلاع دی جس کے بعد معید اپنے ساتھی کے ہمراہ پہنچا اور کم عمر حملہ آور سے جھگڑا کی وجہ دریافت کرتے ہوئے اس کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔

اس دوران معید خاں پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے ایک موٹر سائیکل 7 موبائیل اور ایک خنجر کو ضبط کرلیا۔
اس کیس کی تحقیقات ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ زون، حیدرآباد پاٹل کانتی لال سبھاش، آئی پی ایس کی قیادت میں ایڈیشنل ڈی سی پی ٹی سوامی اور سے سی پی سنتوش نگر ڈویژن ’۔ محمد غوث کی راست نگرانی میں کے ست نا رائنا انسپکٹر سنتوش نگراپنے عملے کی مدد سے کی۔PMI))

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں