ممبئی: مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں بدھ کی صبح پولنگ شروع ہوئی، جہاں حکمراں بی جے پی کی زیر قیادت مہاوتی اتحاد اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد مضبوط واپسی کی امید کر رہا ہے۔
ایک انتخابی عہدیدار نے بتایا کہ تمام 288 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ختم ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
عہدیدار نے بتایا کہ 9.7 کروڑ سے زیادہ ووٹر میدان میں موجود 4,136 امیدواروں میں سے انتخاب کریں گے۔