حائیڈرا نے دوبارہ انہدامی کارروائیوں کا کردیا آغاز

حیدرآبار’ 10نو مبر(پی ایم آئی)حائیڈرا نے جی ایچ ایم سی حکام کے ساتھ مل سڑکوں، فٹ پاتھوں اور پارکوں پر قبضے ختم کرنے کے مقصد سے دوبارہ انہدامی کارروائیوں کا آغاز کردیاہے

۔ فِلم نگر میں سڑک پر قبضہ کیے گئے ایک تعمیر کو ہفتے کے روز حائیڈرا کے عملہ نے مسمار کر دیا۔ مقامی افراد کی شکایت پر فِلم نگر کے علاقے کا معائنہ کرنے کے بعد حائیڈرا حکام نے سڑک پر ناجائز تعمیراتکی شکا یت درست پا نے پر فِلم نگر روڈ نمبر ایک کے شَنکر ولاس چوراہے کے قریب 290 گز پر قائم ایک شیڈ اور عمارت تھی، جو جی ایچ ایم سی کے مطابق روڈ کی جگہ تھی، لیکن اسے مقامی سوسائٹی کے نمائندوں نے “خواتین کونسل” کے نام پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس پر حائیڈرا حکام نے دو نومبر کو خاتون کونسل کو نوٹس جاری کیا تھا۔

خاتون کونسل کے جواب سے مطمئن نہ ہونے پر، چھ نومبر کو دوبارہ نوٹس دیا گیا کہ 24 گھنٹے کے اندر یہ جگہ خالی کی جائے۔ خالی نہ کرنے پر ہفتے کے روز دوپہر کو جی ایچ ایم سی اور حائیڈرا کے عملے نے مشینری کی مدد سے اس عمارت کو مسمار کر دیا۔

اس کے علاوہ سڑک پر قبضہ کر کے تعمیر شدہ مکان کی دیوار اور شیڈ بھی گرا دیا گیا۔ انہدام کے فوراً بعد ملبہ ہٹا دیا گیا۔ حائیڈرا کے کمشنر رنگناتھ نے جی ایچ ایم سی کے زونل کمشنر انوراگ جینت سے کہا کہ وہاں فوری طور پر سڑک کی تعمیر کروائی جائے۔

فلم نگر سوسائٹی کے سیکریٹری کازا سوریہ نارائن نے الزام عائد کیا کہ جی ایچ ایم سی اور حائیڈرا کے حکام نے عدالتی حکم کے باوجود خواتین کلچرل سینٹر کو مسمار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2023 میں سٹی سول کورٹ کی جانب سے مستقل انجنکشن کا حکم ملا تھا، اور جی ایچ ایم سی کو اس زمین پر کوئی حق نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں