500 سال بعد بھگوان شری رام عظیم الشان مندر میں بیٹھنےکے بعد پہلی دیوالی ’وزیر اعظم نریندر مودی 500 سال بعد بھگوان شری رام عظیم الشان مندر میں بیٹھنےکے بعد پہلی دیوالی ’وزیر اعظم نریندر مودی

500 سال بعد بھگوان شری رام عظیم الشان مندر میں بیٹھنےکے بعد پہلی دیوالی ’وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی30اکتو بر(پی ایم آئی) : وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بار کی دیوالی کو ‘بہت خاص’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلی دیوالی ہے جب بھگوان شری رام پانچ سو سال کے انتظار کے بعد اجودھیا دھام میں اپنے عظیم الشان مندر میں موجود ہیں منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حکومت کے روزگار میلے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ہم وطنوں کو دھنتیرس کی مبارکباد دی اور جمعرات کو منعقد ہونے والے دیوالی کے تہوار کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار دیوالی کا مشاہدہ کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ مسٹر مودی نے کہا ‘ اس سال کی دیوالی بہت خاص ۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دیوالی ہر بار آتی ہے، اس بار کیا خاص ہے، میں آپ کو بتاؤں، کیا خاص ہے؟ 500 سال بعد بھگوان شری رام اجودھیا میں اپنے عظیم الشان مندر میں بیٹھے ہیں اور اس عظیم الشان مندر میں بیٹھنے کے بعد یہ پہلی دیوالی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا ’’اس دیوالی کے انتظار میں کئی نسلیں گزر چکی ہیں، لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اور اذیتیں برداشت کی ہیں۔ ہم سب بہت خوش قسمت ہیں کہ ایسی خاص، خاص، عظیم الشان دیوالی کا مشاہدہ کریں گے۔ جشن کے اس ماحول میں…آج کے مبارک دن پر انہوں نے روزگار میلے میں سرکاری دفاتر اور سرکاری اداروں سے تقرری نامے حاصل کرنے والے 51 ہزار نوجوانوں اور خواتین کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں ۔ خیال رہے کہ آج روشنیوں کا پانچ روزہ تہوار دھنتیرس کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ کل روپچتردشی منائی جائے گی، جمعرات کو دیوالی، اس کے بعد انا کٹن اور بھائیدوج کا تہوار منایا جائے گا۔(پی ایم آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں