حیدرآباد26 :’ اکتو بر: شہرحیدرآبادمیں تالابوں، جھیلوں کے ایف ٹی ایل اور بفرزونس میں غیرمجازعمارات کی نشاندہی اوران کے انہدام کے لئے تشکیل شدہ حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) نے حیدرآباد میں بارش پر پانی جمع ہونے والے علاقوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔
ایسے تقریبا 30علاقے ہیں۔ کمشنر حیدرا رنگناتھ نے ان علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی اورا س کو دوسرے علاقوں تک موڑنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کے لیے مساعی شروع کردی ہے۔
لکڑی کا پُل علاقہ میں جمع ہونے والے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جائزہ لیا گیا اور اس کا مستقل حل نکالنے کی مساعی کی گئی۔
دوارکا ہوٹل سے ٹیلی فون بھون تک لکی ریسٹورنٹ سے مہدی پٹنم جانے والے راستے میں مین ہول کھولے گئے اور واٹر بورڈ کی ایئر ٹیک مشین سے صفائی کی گئی۔
ٹریفک کے مسائل کے بغیر جنگی بنیادوں پر ایک یا دو دن میں کام مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج