۔ تلنگانہ مسلم بندو یوم سیاہ کے دن کسی بھی جلوس ریالی یا نعرے بازی نہ کی جائے اس کی اجازت نہیں رہے گی۔
حیدرآباد (پریس نوٹ) گستاخ رسولؐ کی گرفتاری اور سخت سزا کے لئے منگل 29 اکتوبر کو تلنگانہ مسلم بندو یوم سیاہ کا اعلان آج ایک پریس کانفرنس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی وتحریک مسلم شبان نے کیا۔
گستاخ رسولؐ آزاد گھوم رہے ہیں اور یو پی میں اس کے خلاف آواز بلند کرنے والوں پر سختیاں کی جارہی ہیں۔ محمد مشتاق ملک کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد عبدالعزیز صدر ایم پی جے‘ مولانا نعمت اللہ نمائندہ مہدویہ قوم‘ محمد شکیل اڈوکیٹ صدر مسلم لیگ تلنگانہ‘ ڈاکٹر توفیق احمد وحدت اسلامی‘ عابد حسین نقوی تنظیم شیعہ‘ عثمان محمد خاں کانگریس‘ شکیل دیانی بارکس دعوت وتبلیغ‘ سکندر اللہ خاں ایم بی ٹی‘ عبدالحق قمر نائب صدر شبان اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
محمد مشتاق ملک نے بڑے ہی دکھ کے ساتھ کہا کہ ملعون گستاخ نے جس زبان کا استعمال کیا وہ مکہ کے کفار اور یہودی بھی سرور عالم کے تعلق سے نہیں کہا تھا۔ مرکزی حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مسلمان خاطی کی گرفتاری اور سخت سزا تک احتجاج کرتے رہیں گے۔
پہلے مرحلے کے طور پر 19 اکتوبر کو مسلم بند اور یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ مشتاق ملک نے واضح کیا کہ کوئی بھی غیرمسلم کو دکان بند کرنے یا سیاہ جھنڈا لگانے پر زور نہیں دیاجائے گا۔ اگر ریاست کے کسی بھی بازار میں ایک دکان غیر مسلم کی ہو اور باقی ساری دکانات مسلمانوں کی ہو تو وہ ایک دکان کو بھی بند کرنے زبردستی نہیں کی جائے گی۔ تلنگانہ مسلم بندو یوم سیاہ کے دن کسی بھی جلوس ریالی یا نعرے بازی نہ کی جائے اس کی اجازت نہیں رہے گی۔
امن وامان بہر قیمت بنائیں رکھیں۔ شرپسندوں پر گہری نظر رکھیں۔ آقا کے غلام اس بند کو کامیاب بنانے سرگرم عمل ہوجائیں اور عوامی رابطہ کا کام شروع کریں۔ محمد عبدالعزیز نے کہا کہ ایم پی جے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اہم اور مضبوط ساتھی ہے۔ تلنگانہ مسلم بند کی نہ صرف ایم پی جے حمایت کررہی ہے بلکہ 30 سے زیادہ مسلم جماعتیں‘ تحریکیں اس تلنگانہ مسلم بندو یوم سیاہ کی حمایت کررہی ہیں
۔ دو دن میں تمام 100 فیصد علماء ومشائخین اس بند کی حمایت کا اعلان کریں گے۔ یہ ہمارے دین کا اہم مسئلہ ہے۔ سارے مسائل اختلافات چھوڑکر محمد عربی ؐ کی عظمت کے لئے ہم اُٹھ کھڑے ہوں۔ پریس کانفرنس میں بند کو پرامن کامیاب بنانے مختلف کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا۔
اضلاع اور شہر حیدرآباد کے ذمہ داروں کو علاقہ واری ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی۔ محمد مشتاق ملک نے کہا اللہ کا فضل اور رسول ؐ کے صدقے یہ بند مکمل پرامن اور کامیاب رہے گا۔ یہ کسی جماعت کا نہیں بلکہ امت کا بند اپنے رسول ؐ سے عشق کے لئے ہے۔