کھمم ۔ 19 اکٹوبر (پی ایم آئی) پیغمبر اسلام کی شان میںیتی نرسنگا نندن کے گستاخانہ بیان کے خلاف قانونی دائرہ کے اندر سخت سے سخت کاروائی کی مانگ کرتہ ہوئے صوبائی جمعیت العلماء (تلنگانہ و آندھرا) کے ایماء اور مشورہ سے ضلع کھمم جمعیت العلماء کے ایک وفد کی جانب سے کھمم پولیس کمشنر سنیل دتسے ملا قات کر تہ ہوئے انھیں ایک یادداشت پیش کی۔اس موقع پر مولانا محمد سعید احمد صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم نے پولیس کمشنر سنیل دت کو بتا یا کے اسلام پر امن اور امن پسندمذہب ہے ،انھیں اللہ کے حبیب یعنی ہمارے نبیﷺ مسلمانوں کو تعلیم دیتے ہیں کہ ملک سے محبت ایمان کا جز ہے ، ایسے نبی ﷺ کے خلاف انکی شان میں گستاخی کو ہم ہر گز برداشت نہیں کر سکتے، یتی نرسنگھا نے نا مناسب تبصرہ کر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ یہی نہیں گستاخ رسول نےمبینہ منصوبہ بند اس نے ملک ہندوستان کے سیکولر نظام کو مذہبی آہنگی اور امن و امان اور اتحاد کی فضاء کو تباہ کر نے کیلئے ایسا اقدام کیا ہے۔اس لیئے کے
ہم آزاد ملک اور سیکولر ملک میںرہتے ہیں اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اس امیدپر ہم قانونی دائرہ میں اس گستاخ ِ نبی کے خلاف دائرہ قانون میں تعزیرات ہند کی سخت سے سخت دفعات کے ساتھ کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
س موقع پر مفتی محمد جلال الدین نے کہا کہ ایسا بیان یتی نرسنگا نندن کی جانب سے جان بوجھ کر دیا گیا ہے اس کا مقصد صرف اور صرف ملک کے امن و امان کو مکدر کرنا ہے، ایسے شخص کے خلاف سخت کار وائی کا مطالبہ کیا ، جس کے بعد کھمم کمشنر آف پولیس سنیل دت نے کہا کہ ایسا بیان یقینا یہ ملک کی سا لمیت کے خلاف ہے ایسے میں مذہبی لباس میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں اور مذہب کا غلط استعمال کر نے والوں کے خلاف سخت کار وائی کا تیقن دیااور کہا کہ ضلع میں بھی ایسا کہیں ہو تا ہو تو فورا براہ راست پولیس کے علم میں لایا جائے اور مذہب اور ذات پات کو بالاتر رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہئے، اس موقع پر عبدالرشید ، مولانا حمایت اللہ حسین بخشی ،مولاناعبدالغنی،مولانا عبدالستار قاسمی، مولانا عارف الدین مظاہری، مفتی عبدالرئوف خان، مولانا سید صابر احمداشاعتی، مفتی آصف علی، مفتی محبوب علی، مفتی عمران خان، مولانا سلمان خان، مفتی سلمان خان، مفتی رضوان، مفتی عبدالخالق ، حافظ عبدالقدیر، حافظ محمد عثمان، حافظ محمد شفیع الدین موجود رتھے۔(ٖپریس میڈیا آف انڈیا)
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج