حیدرآباد ( پی ایم آئی) ریاست میں منشیات کے خلاف جاری کاروائی میں مزید شدت پیدا کی جائے گی ۔ ریاست کو منشیات سے پاک کرنے اور ایک بہترین سماج کی تعمیر کیلئے پولیس ہر ممکنہ اور سخت اقدامات کو انجام دے دی گئی ۔ یہ بات ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ ڈاکٹر جتیندر نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں اینٹی نارکوٹک بیورو کے عہدیداروں کا جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ ڈی جی پی نے اینی نارکوٹک عہدیداروں کو مزید اختیارات دیتے ہوئے ان کی ہر ممکنہ تعاون کی پیشکش اور سخت اقدامات کی ہدایت دی ۔ ڈی جی پی نے اینٹی نارکوٹک بیورو کو زائد فورس فراہم کرنے کا اعلان کیا اور بتاکہ اسپیشل فورس سے عملہ کو مختص کیا جائے گا ۔ ڈی جی پی نے بیورو کو ہدایت دی کہ وہ منشیات کے اسمگلرس کی گرفتاری کے بعد ان کے مکمل نٹ ورک کا پتہ چلانے اور اس نٹ ورک کو تباہ کرنے پر اولین توجہ دیں اور خاطیوں کی گرفتاری کے بعد انہیں جلد اور سخت سزا کیلئے ٹھوس اقدامات اور مضبوط شواہد کو اکھٹا کریں۔ انہوں نے بیرونی ممالک کے باشندوں اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کا سخت نوٹ لیں اور منشیات گانجہ اور ان کے مقامات پر خصوصی نظر رکھی جائے اور زائد عملہ کو ان علاقوں میں تعینات کیا جائے ۔ جہاں سے گانجہ کی پیداوار اور سپلائی کی جاتی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے تعلیمی اداروں اور نوجوان نسل جو منشیات سے متاثر ہونے کا خطرہ ان مقامات پر خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر مہیش بھگوت ڈائرکٹر اے این بی سندیپ شینڈلیہ و دیگر موجود تھے-PMI
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج