حیدرآباد 25ستمبر(پی ایم آئی) تلنگانہ کے ضلع کا ما ریڈی کی ایس پی سندھو شرما کہا کے جیوادان ہائی اسکول کے پی ای ٹی ٹیچر ناگاراجوکےخلاف بی ایم ایس اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ آج کاماریڈی پولیس اسٹیشن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انہوں نے انتباہ بھی دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کہ 23 ستمبر کو ایک 6 سالہ یو کے جی میں زیر تعلیم بچی کے ساتھ اسی اسکول کا ٹیچر ناگاراجو کی جانب سے جنسی ذیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی اس کی جانچ کرائی جائے گی اور ملزم کو سخت سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ کل اسکول کے پاس ہوئی بھگدڑ کے دوران کاماریڈی سی آئی چندر شیکھر ریڈی کے بشمول 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ضلع ایس پی نے کہا کہ جن لوگوں نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی اس لڑائی کو بھڑکا دیا ان کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو کوئی جسمانی چوٹ نہیں پہنچی،سندھو شرما نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر آنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں (پی ایم آئی )
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج
New controversies over temple-mosque, some people trying to become leaders of Hindus. Mohan Bhagwat