حکومت نے عوامی ترسیلی نظام (پی ڈی آئی ایس) کے تحت راشن لینے والے مستفیدین کے لیے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کی آخری تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع کر دی۔سینٹرل فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین اب 30 ستمبر 2024 تک راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑ سکیں گے۔ سابقہ نوٹیفکیشن میں اس کے لیے 30 جون 2024 تک کا وقت دیا گیا تھا۔حکومت نے فروری 2017 میں پی ڈی ایس کے تحت مستفیدین کے لیے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا لازمی قرار دیا تھا۔ تاہم اب تک اس کی آخری تاریخ میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یا تو مقررہ وقت کے اندر راشن کارڈ کو آدھار سے لنک کرنا ہوگا یا پھر جن مستفیدین کے پاس آدھار نہیں ہے انہیں اس کے لیے درخواست دے کر اس کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔زیادہ تر پی ڈی ایس صارفین نے پہلے ہی اپنے راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑ لیا ہے۔ سادھوی نرنجن جیوتی، اس وقت کی امور صارفین، خوراک اور عوامی ترسیل کی وزیر مملکت نے 20 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا تھا کہ ’’اب تک تقریباً 99.8 فیصد راشن کارڈوں کو آدھار سے جوڑ دیا گیا ہے۔‘
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج